سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ میں سنیچر کواُس33سالہ نوجوان کی لاش جنگل میں پائی گئی جو پندرہ روز قبل لاپتہ ہوا تھا۔حکام نے کہا کہ مذکورہ نوجوان کی لاش چیرہ کوٹ کے جنگلی علاقے سے بر آمد ہوئی ہے۔
جاوید احمد میر ولد محمد دلاور میر ساکن ازگنڈ خمریال15جنوری کو اپنے گھر سے نکل کر واپس نہیں آیا تھا۔
بعد ازاں جب بسیار تلاش کے باوجود جاوید کا کہیں پتہ نہیں چلا تو اُس کے گھروالوں نے19جنوری کے روز پولیس کے پاس گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔
آج جاوید کی لاش چیرہ کوٹ کے جنگلی علاقے سے بر آمد ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔