ترال//اونتی پورہ کے کانجی ناگ علاقے میں منگل کی شام لاپتہ ہوئے آٹھویں جماعت کا طالب علم منیز جاوید میر بدھ کی شام گھر لوٹ آیا جس کے باعث علاقہ میں خوشی لہ لہر دوڑ گئی۔ منیز کے قریبی رشتی دار نے بتایا کہ اسے کسی پہاڑی کے (بقیہ صفحہ10پر۔۔طالبعلم اغوا)
مقام پر پر پہنچایا گیا تھا تاہم وہ کسی طرح وہاں بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ۔واضح رہے کہ مذکورہ طالبعلم گزشتہ روز اپنے مکان کے صحن سے اچانک لاپتہ ہوا جس کے خلاف مقامی آبادی نے ترال نودل روڑ پر دھر نا دیکر احتجاجی مظاہرے کئے۔کر رہے تھے اسی دوران پولیس نے واقعے کے ھوالے سے الرٹ جاری کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ منیر جاوید ولد جاوید احمد میر نماز مغرب کے وقت اپنے مکان کے صحن میںتھا جہاں باقی افراد خانہ بھی گھر کے اندر ہی موجود تھے۔ لاپتہ طالب علم کے والد جاوید احمد نے بتایا کہ اسی دوران منیر نے ا چانک زور سے آوازدی ـ’ابو‘اور جب میں باہر نکلا تو وہاں ان کا بیٹا موجود نہیں تھا ۔جس کے بعد اگر چہ افراد خانہ ، مقامی آبادی اور پولیس نے اسے دوران شب ہی تلاش کرنے کی تمام کوششیں کیں تاہم تاحال منیرکے بارے میں کوئی جانکاری معلوم نہیںملی ہے بدھ کے صبح علاقے کی تمام آبادی نے واقعہ کے خلاف ترال اونتی پورہ سڑک پر دھر نا دیکر احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔اونتی پورہ پولیس نے واقعے کے خلاف تحقیقات شروع کر کے لاپتہ طالب علم کی بڑی پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ 14 سالہ منیر احمد میر ولد جاوید احمد میر کی بازیابی کیلئے پولیس نے عوام کی مدد طلب کی ہے۔اس ضمن میں اگر کسی شخص کو مذکورہ لڑکے کے بارے میں کوئی علمیت ہوا تو ان فون نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔01933.247369,7051404001