جموں//پولیس نے بٹھنڈی مدرسہ میں زیرتعلیم ایک طالب علم جو12 مارچ کو پراسرار طورپر لاپتہ ہوگیا کاسراغ لگاکراسے بازیاب کرلیاہے۔اس سلسلے میں بٹھنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ 12مارچ 2017 سے بھٹنڈی مدرسہ سے مہور سے تعلق رکھنے والا ایک طالب علم پراسرارطورپر غائب ہوگیا تھاجس کی گمشدگی رپورٹ درج کرائی گئی ۔بٹھنڈی پولیس نے چوکی افسرکی ارون بھگت قیادت میں گمشدہ طالب علم کی تلاش کے لئے شروع کی ۔ پولیس ٹیم کی کڑی محنت کے بعد جمعرات کے روز گمشدہ لڑکے کو تالاب کھٹیکاں جموں سے بازیاب کرلیا۔ پولیس نے بتایاکہ لاپتہ طالب علم عابد حسین ولد فاروق احمد ساکن جمسلان مہور ضلع ریاسی کو تالاب کھٹیکاں سے بازیاب کیاہے جو12 مارچ کومدرسہ سے بھاگ گیاتھا۔ انہوں نے بتایاکہ پولیس نے بازیاب کئے گئے لڑکے کواس کے والدکے سپردکردیاہے۔