سرینگر//ایک سی آر پی ایف اہلکار جو گذشتہ ہفتے لاوے پورہ سرینگر میں جنگجوﺅں کے حملے میں زخمی ہوا تھا، پیر کو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔اس طرح مذکورہ حملے میں مرنے والے فورسز اہلکاروں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق کانسٹیبل جگن ناتھ سکمز صورہ میں زیر علاج تھا جہاں اس نے آخری سانس لی۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ جمعرات کو لاوے پورہ میں جنگجوﺅں کے ایک حملے میں ایک آفیسر سمیت سی آر پی ایف کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔آج ایک زخمی اہلکار کے دم توڑنے سے اب اس حملے میں مرنے والے فورسز اہلکاروں کی تعداد تین تک پہنچ گئی ہے۔جنگجوﺅں نے اس حملے کے دوران ایک سی آر پی ایف اہلکار کی بندوق بھی اُڑالی تھی۔