سری نگر// سری نگر کے مضافاتی علاقہ لاوے پورہ میں گذشتہ ہفتے فورسز آپریشن میں مارے گئے تین نوجوانوں کے افراد خانہ اور رشتہ داروں نے پیر کے روز یہاں پریس کالونی میں شدید احتجاج کیا۔
مہلوک نوجوانوں کے افراد خانہ اور رشتہ دار لاشوں کی واپسی اور اس جنگجو مخالف آپریشن کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا ”ہمارے بچے بالکل بے قصور تھے جنہیں فرضی تصادم میں مارا گیا ہے“۔
اس ’معرکہ آرائی‘ میں پلوامہ کے اعجاز مقبول اور اطہر مشتاق اور شوپیان ضلع کے زبیر احمد نامی تین نوجوان جاں بحق ہوئے تھے۔