سرینگر// ڈل جھیل اور اس کے گرد ونواح میں ناجائز تجاوزات ہٹانے کی مہم کوایک بار پھر شروع کرتے ہوئے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیو لپمنٹ اتھارٹی (LAWDA) نے کل 5ڈھانچے منہدم کئے ۔لائوڈا کے انفورسمنٹ آفیسر کی ہدایت پر مسماری ٹیم نے گپکار ،کوہنہ کھن ڈلگیٹ ،اشبر فور شورروڈ ،نشاط اور لال بازار میں غیر قانونی طور تعمیر کئے جارہے ڈھانچوں کو منہدم کیا۔ لاوڈا نے ڈل اور نگین جھیلوں کے گرد و نواح میں غیر قانونی طور ڈھانچے تعمیر کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آئیں ۔محکمہ کے ترجمان کے مطابق لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیو لپمنٹ اتھارٹی نے اپریل2016سے اکتوبر2017تک گرین بیلٹ میں غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے 295ڈھانچوں کو منہدم کیا جبکہ مرتکب افراد کے خلاف 360ایف آئی آر درج کئے گئے ۔اس کے علاو کئی گاڑیوں کو ضبط کیا گیا جو گرین بیلٹ علاقہ میں غیر قانونی طور تعمیراتی میٹریل لے جاتی تھیں ۔لائوڈ کے انفورسمنٹ افسر نے کہا کہ لائوڈا کے حدود اختیار میںرہنے والے شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی کوئی بھی تعمیراتی کام ہاتھ میںنہ لیں ۔انہوںنے ٹپر اور لوڈ کیئر مالکا ن کو متنبہ کیا کہ ڈل اور نگین جھیلوں کے ممنوع علاقوں میں تعمیراتی مواد نہ لے جائیں۔