لکھنو،//یو این آئی// اترپردیش میں اہم ندیوں میں آخری رسومات کے لئے لاشوں کو بہانے پر روک لگانے کے بعد پولیس محکمہ کو ندیوں کے کنارے خصوصی نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔خاص طورپر گنگا ندھی کے کنارے 24گھنٹے پولیس، پی اے سی اور ایس ڈی آر ایف کے ذریعہ پٹرولنگ کرنے کی ہدایت وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دی ہے جبکہ وارانسی میں ندی کے کنارے ملے سات، غازی پور میں پندرہ، چندولی اور بلیا میں 8-8لاشوں کی حکومت کی طرف سے مکمل ریت رواج کے ساتھ آخری رسومات ادا کرائی گئیں۔ضلع انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ گاووں اور گھاٹوں کے آس پاس کے علاقوں میں لاڈو اسپیکر کے ذریعہ خصوصی بیداری مہم چلائی جائے ۔ آخری رسومات کے لے حکومت کی اسکیم کے بارے میں لوگوں کو معلومات دی جائے جس میں انتظامیہ کی طرف سے غریبوں کو لاشوں کی آخری رسومات کے لئے پانچ ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی کووڈ۔19سے متاثرہ لاشوں کی آخری رسومات کووڈ پروٹوکول کے مطابق کئے جانے کی ہدایت دی ہے ۔لاشیں بہانے کے واقعات نہ ہوں اس کے لئے پولیس کی طرف سے ندی کے کنارے اور ندی میں گشت کی جارہی ہے ۔