لام چینگ ایس اے آر کی چیف ایگزیکٹیو افسر مقرر

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
ہانگ کانگ//لام چینگ یوایٹ۔گار نے چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ (ایس اے آر) کی پانچویں مدت کار کے لئے چیف ایگزیکٹیو افسر کا الیکشن آج جیت لیا۔ہانگ کانگ کے انتخابی امور کے کمیشن نے یہ اعلان کیا کہ محترمہ لام نے 1163 درست ووٹوں میں سے 777 ووٹ حاصل کرکے جیت حاصل کی۔ ان کے حریف تسانگ چن واہ کو 365 ووٹ اور وو کووک۔ہنگ کو 21 ووٹ ملے ۔ ہانگ کانگ کے بنیادی قانون اور چیف ایگزیکٹیو انتخابی آرڈیننس کے مطابق، کوئی بھی امیدوار اس الیکشن میں تب کامیاب ہوتا ہے جب وہ ووٹنگ کے کسی بھی دور میں 600 سے زیادہ درست ووٹ حاصل کرلیتا ہے ۔محترمہ لام اس تقرری کی بعد آئندہ یکم جولائی کو عہدہ کا حلف لیں گی 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *