سرینگر /وادی میں ادویات کے کاروبار سے جڑے نوجوان تاجر امید بانڈے نے ’’ پنن دوا بازار‘‘ کے نام سے ایک دکان قایم کی ہے ۔دکان کا افتتاح بدھ کو کیا گیا ۔اس موقعہ پر کشمیر اکنامک الائنس کے صدر محمد یاسین خان اور ایسوسی ایشن سے جڑے دیگر افراد کے علاوہ ایس ایچ او مائسمہ سجاد اسد بھی موجود تھے۔امید بانڈے نے اس موقعہ پر بتایا کہ دکان میںایوپیتھک کے علاوہ آیورویدک ادویات، کاسمیٹک اور سرجیکل سامان بھی دستیاب رکھا گیا ہے اور مریضوں کو ہر ایک چیز پر چھوٹ ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنن دوا بازار کشمیر میں اس قسم کی پہلی دکان ہوگی جس میں لوگوں کو سستے داموں پر معیاری ادویات دستیاب ہونگی۔ انہوں نے کشمیر ٹریڈرس ایسوسی ایشن اور دیگر تاجروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں کاروبار شروع کرنے کیلئے انکی حوصلہ افزائی کی ہے۔