شیوسیناکارکنان کاحکومت مخالف مظاہرہ
جموں//شیوسینا(بالاصاحب ٹھاکرے) کے کارکنان نے لال چوک میں ترنگالہرانے کیلئے جارہے شیوسینکوں کوگرفتارکرنے کے معاملے کولیکر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرے کی قیادت تنظیم کے ریاستی صدرڈمپی کوہلی کررہے تھے۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے شیوسیناکے جنرل سیکریٹری منیش ساہنی نے حکومت کے اس عمل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سوال کیاکہ کیالال چوک میں ترنگاجھنڈالہرانا کوئی جرم ہے۔انہوں نے کہاکہ ترنگالہرانے کیلئے جانے والے شیوسینکوں کوپولیس کی طرف گرفتارکرنے سے نیشنلسٹ لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دفعہ 144نافذکرکے شیوسینکوںکوروکناسمجھ سے بالاترہے۔ساہنی نے عدالت عظمیٰ سے ترنگاپرسیاست کرنے والوں کوسزادینے کی اپیل کی۔اس دوران مظاہرین میںاشونی گپتا،سینئر نائب صدرراجیو بھنڈاری ، ترجمان راکیش کاک، نتھ پال چودھری، راج سنگھ ، پون سنگھ ،راجو سلاریہ، سنجیوشرما، منگر کلوترہ، منیش کمار، چرنجیت ،اشونی شرما، راجوشرما،سمن لوری ودیگران شامل تھے۔