سرینگر//کھنموہ اور زیون علاقہ کے لوگوں نے لال چوک سے میٹا دار سروس چالو کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔علاقہ کے ایک وفد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کھنموہ اور زیون علاقہ کیلئے لاک چوک سے کوئی میٹا دار سروس نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈلگیٹ سے پانتہ چھوک تک انہیں سومو میں 25روپے اور پھر پانتہ چھوک سے کھمنوہ تک مزید 25 روپے سومو کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مختلف پرائیوٹ اداروں اور مزدوری کرنے والے افراد آنے جانے میں 100روپے کرایہ دینا مشکل ہے ۔انہوں نے انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ حکام سے مطالبہ کیا کہ لال چوک سے کھنموہ تک میٹا دار سروس چالو کی جائے تاکہ لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہوسکے۔