سری نگر//’گڈ گورننس ہفتہ‘کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنرسری نگر محمد اعجااز اسد نے جمعہ کو ڈائریکٹر زراعت کشمیر چوہدری محمد اقبال کی موجودگی میں ضلع کے کسانوں کو مرکزی سکیموںکے تحت 7 ٹریکٹرحوالے کئے۔ زرعی کمپلیکس لال منڈی میں منعقدہ تقریب میں ٹریکٹر وںکی چابیاں کسانوں کے حوالے کیں جنہیں سکیم کے تحت ہر ٹریکٹر پر 2 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کسانوں کو جدید ترین تکنیکی مداخلتوں اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے زراعت کے افسران کے فیلڈ وزٹ کرنے پر زور دیا۔