عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/ دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک کار میں دھماکہ ہونے کی خبر ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق گاڑی میں دھماکہ آج شام ہوا اور اس کے بعد قریب موجود تین سے چار گاڑیوں میں بھی آگ لگنے کی اطلاع ہے۔ فائر بریگیڈ محکمہ نے کہا کہ دھماکے کی خبر ملتے ہی آگ بجھانے والی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔