جموں//وزیر جنگلات و ماحولیات چودھری لال سنگھ نے چناب وادی کا دورہ کر کے شیخ ون ڈوڈہ میں شجرکاری کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے وہاں دیودار کا پودا بھی لگایا۔ انہوں نے چناب سرکل کے افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی۔اس دوران محکمہ جنگلات کے کئی اعلیٰ افسران بھی وزیر موصوف کے ہمراہ تھے۔بعد میں بھدرواہ میں وزیر موصوف نے تمام محکموں کی ایک میٹنگ طلب کی۔ اس دوران ٹی آر سی بھدرواہ میں شجرکاری مہم بھی شروع کی گئی۔چودھری لال سنگھ کے ساتھ کئی عوامی وفود بھی ملاقی ہوئے اور اپنے اپنے مسائل اُن کے نوٹس میں لائے۔ وزیر نے لوگوں کو عمارتی لکڑی دستیاب کرانے کی موقعہ پر ہی ہدایات دیں۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ جنگلات کو تحفظ دینے میں ہر ممکن کوشش کریں۔ انہوں نے جنگلات کی اراضی سے ناجائیز قبضہ ہٹانے کے لئے بھی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔