سرینگر//لال بازارسرینگرکا36سالہ شہری پُراسرارطورپرایک ماہ سے لاپتہ ہے جسکے باعث لواحقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔لال بازار میں ارشاد احمد بٹ ولد غلام نبی ساکن نیو کالونی لال بازار کے گھر والوں کی جانب سے ایک تحریری رپورٹ پولیس کو موصول ہوئی جس میں بتایاگیاکہ مذکورہ شخص 24 فروری 2018کو لاپتہ ہو ا اوربسیارتلاش کے باوجودبھی کوئی سراغ نہیں ملا۔پولیس تھانہ لال بازارنے ارشاد احمدکی گمشدگی سے متعلق رپورٹ درج کی ہے۔ پولیس نے مذکورہ لاپتہ شخص کاسراغ لگانے کیلئے عام لوگوں سے تعاون طلب کرتے ہوئے کہاکہ اگر عوام کومذکورہ گمشدہ شخص کے بارے میںکوئی علمیت ہو تو بذیل نمبرات 9596770591,9596770871,01942421946 9596222550, 9596222551 یا پھر ڈائل 100 پر رابطہ کریں ۔