سرینگر// ممبر اسمبلی زڈی بل عابد حسین انصاری نے کل شہر خاص کے لال بازار علاقہ میں شہید ملت پرائمری سنٹر کا افتتاح کیا ۔اڑھائی کروڑ روپے کی مالیت سے تعمیر ہوئے اس سنٹر کو شہید ملت مرحوم میر واعظ محمد فاروق کے نام سے منسوب کیا گیا ۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب پرسی ایم او ،زیڈ ایم او ،ایس ڈی پی او زڈی بل اور ایس ایچ او لال بازار کے علاوہ مقامی لوگوں کی خاصی تعداد بھی موجود تھی اور انہوں نے اس اقدام کیلئے عابد حسین انصاری کی سراہنا کی ۔اس موقعہ پر انصاری نے کہا کہ مرحوم میر واعظ مولانا محمد فاروق اور ا ن کے خاندان نے دین اسلام کی خدمت کی ہے اورکئی فلاحی کاموں میں ان کا بہت اہم کرداررہا ہے ۔