سرینگر// شہر سرینگر کی بیشتر رابطہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہیں جس کے نتیجے میں عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لالبازار سے حضرت بل 8 کلومیٹرپر مشتمل رابطہ سڑک پر جگہ جگہ میکڈم اکھڑ جانے سے سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہوچکی ہے۔سڑک کے بیچوں بیچ بڑے بڑے کھڈبن چکے ہیںجس کے نتیجے میں سفر کرنا وبال جان بنا ہوا ہے۔مقامی آبادی کے مطابق لالبازار سے حضرت بل تک 20 سے 25 منٹ تک وقت لگتا ہے، اب اسی سفر کو طے کرنے میںگھنٹوں لگ جاتے ہیں کیونکہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے۔مقامی آبادی نے مطالبہ کیا کہ جب تک سڑک پر میکڈم بچھایا جائے گا تب تک سڑک کو کسی حد تک قابل استعمال بنایا جائے تاکہ عوام کو عبور و مرور میں راحت میسر ہو ۔