سرینگر// لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک کل شام پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوئے ۔ملک نے این آئی اے چھاپوں اور معصوم کشمیریوں کی ہلاکتوں کے خلاف آج یعنی جمعہ کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لال چوک میں احتجاجی دھرنے کا پروگرام بنایا ہے ۔ پروگرام کو ناکام بنانے کیلئے پولیس کی طرف سے گرفتار کرنے سے قبل ہی ملک روپوش ہوگئے۔