Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

لالچوک میں سال نو کی آمد پر جشن، ہزاروں لوگوں کی شرکت

Towseef
Last updated: January 1, 2024 12:16 am
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

یواین آئی

سری نگر؍ سری نگر کے تاریخی لال چوک میں اتوار کی شام لوگوں کے ایک جم غفیر نے سال نو کے آمد کے پیش نظر جشن منایا۔جشن کے پیش نظر لالچوک اور گردنواح میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔جموں وکشمیر کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے گھنٹہ گھر کے نزدیک نئے سال کا جشن منایا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔نامہ نگار نے بتایا کہ محکمہ سیاحت کی جانب سے اتوار کی شام گھنٹہ گھر لالچوک میں نئے سال کی آمد پر جشن کا پروگرام رکھا گیا جس میں مقامی فنکاروں اور موسیقی کاروں کو شرکت کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اتوار شام چھ بجے کے قریب جوں ہی پروگرام شروع ہوا تو دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں کی تعداد میں لوگ گھنٹہ گھر کے نزدیک جمع ہوئے۔ لوگوں کی بھیڑ کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گھنٹہ گھر کے اردگرد تل دھرنے کی بھی جگہ موجود نہیں تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی فنکاروں اور موسیقی کاروں نے اپنے ہنر کے جوہر دکھا کر سامعین کی داد حاصل کی۔اس پروگرام میں نوجوانوں اور دوشیزاوں نے بھی شرکت کی اور نئے سال کا جشن منایا۔پروگرام میں شریک غیر مقامی سیاحوں نے بتایا :’کشمیر واقعی میں جنت کا ایک ٹکڑا ہے اور رات کے وقت سری نگر الگ رنگ میں دکھائی دیتا ہے۔‘‘بنگال سے آئی ہوئی خاتون سیاح رادھا کماری نے بتایا کہ لالچوک سری نگر میں نئے سال کا جشن منانا واقعی میں ایک انوکھی تجربہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے پورے ملک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پیغام جائے گا کہ کشمیر کے حالات واقعی میں پوری طرح سے معمول پر آگئے ہیں۔خاتون سیاح کے مطابق کشمیر کے فنکاروں اور موسیقی کاروں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سارے جواں سال مقامی موسیقی کاروں نے جس طرح سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس کی نظیر نہیں ملتی۔انہوں نے ملک کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کی سیر وتفریح پر ضرور آئیں کیونکہ یہ خط واقعی میں جنت کا ایک ٹکڑا ہے۔دریں اثنا لالچوک اور گھنٹہ گھر میں لوگوں کی آمد کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔لالچوک چوک، ہر ی سنگھ ہائی اسٹریٹ، گھنٹہ گھر ، بڈ شاہ چوک اور ایم اے روڈ پر جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی اور کسی کو بھی بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری قصبے کی گلیاں اور نالیاں بدحالی کا شکار مقامی عوام سراپا احتجاج، انتظامیہ کی بے حسی پر سوالیہ نشان
پیر پنچال
تھنہ منڈی کے اسلام پور وارڈ نمبر 8 میں پانی کا قہر | بی آر ائو اور ٹی بی اے کمپنی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پیر پنچال
پٹھانہ تیر گائوں میں بنیادی سہولیات کی شدید قلت عام لوگوں کو پانی ،بجلی کے علاوہ فلاحی سکیموں کا فائدہ پہنچانے کی اپیل
پیر پنچال
شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کا راجوری ایل او سی کے بی جی بریگیڈ کا دورہ افواج کی تیاریوں اور خطرے کے ردعمل کے نظام کا جائزہ، جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
پیر پنچال

Related

شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025
شہر نامہ

عاقب سلام کوصدمہ | داداجان فوت

July 13, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025
تازہ ترینشہر نامہکشمیر

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام

July 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?