سرینگر // ترسیلی لائنوں اور بجلی کھمبوں کی مرمت کے سبب لالچوک میں آج یعنی اتوار کو صبح 10بجے سے شام 5 بجے تک بجلی بند رہے گی ۔ایگزیکٹو انجینئر شیح باغ سرینگر کی ایک اطلاع کے مطابق لالچوک میںبجلی کی ترسیلی لائنوں اور کھمبوں کی مرمت کرنی ہے اس لئے آج صبح 10بجے سے شام 5 بجے تک لالچوک میں بجلی بند رہے گی۔ انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔