سرینگر//آج لالچوک چلو کال کے پیش نظرسوموارکو ایک روز قبل ہی شام دیرگئے احتیاطی اقدام کے بطورریگل چوک سے امیراکدل پُل تک کے راستے کوبندکردیاگیا۔یہاں سے آواجاہی روکنے کیلئے جگہ جگہ خاردارتاریں اور دیگر قسم کی رکاوٹیں کھڑی ک گئیں۔ ایس ایس پی ٹریفک طاہرگیلانی نے بتایاکہ 23،اکتوبربروزمنگل کسی بھی گاڑی کوریگل چوک سے امیراکدل تک چلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ادھر ضلع انتظامیہ نے سرینگر میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مزاحمتی جماعتوں کے لالچوک مارچ کے پیش نظر سرینگر شہر میں کالج اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔بانڈی پورہ اور کپوارہ ضلع میں بھی تمام کالج، ہائر سکنڈری اور دیگر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔