Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

لاس اینجلس میں بھیانک آگ سے 24اموات، وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری،صرف 11فیصد تک قابو پایا جاسکا

Towseef
Last updated: January 13, 2025 10:04 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

یواین آئی

لاس اینجلس// امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل گئی جس کے بعد آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی، آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہے تاہم تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اورصرف 11 فیصد تک قابو پایا جاسکا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔لاس اینجلس کی کاؤنٹی کے میڈیکل ایگزامینر نے کسی بھی شناخت کی تفصیلات دیے بغیر ہلاکتوں کی ایک فہرست شائع کی ہے، دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 8 کا تعلق پالیساڈس اور 16 کا تعلق ایٹن سے ہے۔امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر 6 روز بعد بھی صرف 11 فیصد تک قابو پایا جاسکا ہے اور ماہرین کا اندازہ ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے میں کئی ہفتوں لگ سکتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تباہ کن آگ کے باعث 24 افراد ہلاک اور 16 لاپتہ ہوگئے ہیں جب کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ گزشتہ ہفتے منگل کے روز لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی بدترین آگ پر قابو پانے کے لیے ہزاروں فائر فائٹرز، سیکڑوں فائر انجن، واٹر ٹینکر اور 60 طیارے کام کررہیہیںتاہم 6 روز گزرجانے کے باوجود بھی آگ پر قابو نہ پایاجاسکا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیسیفک پیلیسیڈز کی سب سے بڑی آگ پر اب تک 11 فیصد اور ایٹن کے مقام پر لگنے والی آگ پر 27 فیصد قابو پالیا گیا ہے۔ایل اے کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ جی لونا نے کہا کہ ان کے دفتر کو درجنوں افراد کی گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔حکام کے مطابق صرف ایٹن اور پالیساڈس میں آتشزدگی سے 12 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں، جو ممکنہ طور پر کیلیفورنیا کی تاریخ میں بالترتیب دوسری اور چوتھی سب سے زیادہ تباہ کن آگ ہے۔جنوبی کیلی فورنیا میں سانتااینا ہواؤں کا تسلسل جاری ہے، جہاں بدھ کو ریڈ فلیگ وارننگ جاری کی گئی ہے، آگ سے متاثرہ پالیساڈس، ہرسٹ اور ایٹن اسی کی حدود میں آتے ہیں۔پیر کو دن بھر ہوائیں قدرے بڑھنے کی توقع ہے اور 45 سے 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، طوفان کی پیش گوئی کرنے والے مرکز کے مطابق ممکنہ طوفانوں نے تقریباً 80 لاکھ افراد کو آگ کے نازک موسم کی زد میں لاکھڑا کیا ہے۔منگل کی صبح سے بدھ تک ہوائیں اپنے عروج پر رہنے کا امکان ہے، جہاں نیشنل ویدر سروس نے وینٹورا اور لاس اینجلس کاؤنٹیز کے کچھ حصوں کے لیے خاص طور پر خطرناک صورتحال کی ریڈ فلیگ وارننگ جاری کی ہے، ہرسٹ میں لگی آگ اس انتباہ کے دائرے میں موجود ہے، اگرچہ پچھلے ہفتے کی طرح شدید نہیں ہے لیکن ہوائیں اب بھی 45 سے 70 میل فی گھنٹہ کے درمیان چل سکتی ہیں۔کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور آگ کی روک تھام کے محکمہ کیل فائر کے مطابق فائر فائٹرز کاؤنٹی میں لگنے والی دو بدترین آگ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، پالیساڈس آگ پر 11 فیصد قابو پالیا گیا ہے جبکہ دوسری بڑی آگ ایٹن پر 27 فیصد قابو پایا جاسکا ہے۔فائر فائٹرز کو اتوار کو کچھ کامیابی ملی ہے، ہرسٹ میں لگی آگ پر اب 89 فیصد قابو پالیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 799 ایکڑ اراضی تباہ ہوئی ہے جبکہ چوتھی آگ ’کینتھ‘ کو اتوار کو علی الصبح بجھادیا گیا تھا جس کی زد میں آکر ایک ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبہ خاکستر ہوا ہے۔برطانوی جریدے ’گارجین‘ نے ایسوسی ایٹڈ پریس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تفتیش کار لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کے ممکنہ ذرائع پر غور کر رہے ہیں۔پہاڑی علاقے پیسیفک پالیساڈس میں حکام نے پیدرا موراڈا ڈرائیو پر واقع ایک گھر کے پیچھے ہوا سے لگنے والی آگ کی حقیقت کا پتہ لگایا ہے، جو گھنے جنگلات والے ایرویو کے اوپر واقع ہے۔نیشنل فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے مطابق اگرچہ امریکہ میں آسمانی بجلی آگ لگنے کا سب سے عام ذریعہ ہے لیکن تفتیش کاروں نے اسے فوری طور پر مسترد کر دیا۔ مشرقی لاس اینجلس کاؤنٹی میں شروع ہونے والی ایٹن فائر کے آس پاس کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اگلی دو سب سے عام وجوہات جان بوجھ کر لگائی جانے والی آگ، اور وہ جو یوٹیلیٹی لائنوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔اب تک آگ لگانے کا کوئی باضابطہ اشارہ نہیں ملا ہے اور یوٹیلیٹی لائنز کو بھی اب تک اس کی وجہ کے طور پر شناخت نہیں کیا گیا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

بین الاقوامی

محفوظ سطح پر سمجھی جانے والی فضائی آلودگی بھی دل کے دورے کی موجب

July 4, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل کی ایران کوپھر دھمکی

July 4, 2025
بین الاقوامی

۔7 مسافر طیارے واپس ایران منتقل | ہوائی اڈوں اور فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا گیا

July 4, 2025
بین الاقوامی

۔ 24گھنٹوں میں 94فلسطینی جاں بحق | غزہ میں قیامت صہیونی فوج کا خان یونس خالی کرنے کا انتباہ

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?