عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //انڈسٹرئیل اسٹیٹ لاسی پورہ پلوامہ کے باہر سڑک کے ایک حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے جن میںسے ایک ہی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ لاسی پورہ پلوامہ میں واقع انڈسٹرئیل اسٹیٹ ( سڈکو ) کے باہر اس وقت سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک گاڑی سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد دو افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک مہندرا بولیرو زیر نمبر JK13E-0711تیز رفتاری کی وجہ سے کنٹرول کھو بیٹھی اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں سوار زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت شبیر احمد میر ولد غلام محمد میر ساکن پرچھو پلوامہ اور مشتاق احمد بجران ولد کلو بجران ساکن کتھاہالن کیلر شوپیان کے بطور ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ مشتاق احمد بجاران اس حادثے میں شدید زخمی ہوئے اور انہیں مزید علاج کیلئے صدر ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔ شبیر احمد میر کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ادھر پولیس نے کیس در ج کرلیا ہے ۔