گاندربل//پبلک ہیلتھ سنٹر لار میں اس وقت کئی مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل منتقل کرنا پڑا جب نزدیکی رسیونگ اسٹیشن سے ہسپتال جانے والی بجلی کی ترسیلی لائن ملازمین نے کاٹ دی۔لار سے ملحقہ علاقے کی ایک خاتون نے گھریلو تناو سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے کوئی زہریلی شے کھالی لیکن گھر والوں نے فوری طور پراُسے پبلک ہیلتھ سنٹر لار منتقل کیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے اس بنا پر اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل منتقل کردیا کہ ہسپتال میں بجلی نہیں تھی۔ہسپتال عملے کے مطابق ہسپتال کی ترسیلی لائن کو رسیونگ اسٹیشن سے کاٹ دیا گیا تھا جس سے ہیلتھ سنٹرمیں اندھیراچھایاتھا۔اس بارے میں جب ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بجلی لائن کاٹنے کی تصدیق کی۔