گاندربل//ژانتھن گلاب پورہ لار گاندربل میں برسوں سے بند پڑی سیمنٹ فیکٹری کو دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں جب بجلی کے کھمبوں پر تاریں ڈالنی شروع کرنی چاہی تو مظاہرین نے فیکٹری پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے جواب میں پولیس کو لاٹھی چارج کرتے ہوئے ٹیئر گیس کے گولے داغے۔ ژانتھن گلاب پورہ لار میں حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب برسوں سے بند پڑی سیمنٹ فیکٹری کو دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں فیکٹری کے ملازمین نے بجلی کے کھمبے کھڑے کرکے ان پر ترسیلی لائینوں کو ڈالنے کا عمل شروع کردیا جس کے خلاف سینکڑوں افراد نے سیمنٹ فیکٹری پر پتھراؤ بازی شروع کردی جواباً پولیس نے موقع پر پہنچ کر پتھراؤ کررہے افراد کو سمجھانے کی کوشش کی جس کے جواب میں مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ بازی شروع کردی مجبوراً پولیس کو لاٹھی چارج کرتے ہوئے ٹیئر گیس کے گولے بھی داغے جس سے ایس ایچ او لار سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ تحصیلدار لار نے موقع پر پہنچ کر سیمنٹ فیکٹری کے ملازمین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کے کھمبے وغیرہ کھڑے نہ کئے جائے ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی جس کے بعد حالات معمول پر آگئے ۔