سرینگر/راجستھان ہائی کورٹ نے سرینگر کے تین شہریوں کو23سال بعد لاجپت نگر اور سیملتی دھماکہ کیسوں میں بری قرار دیتے ہوئے اُن کی رہائی عمل میں لائی ہے۔
مذکورہ تینوں افراد بدھ کو اپنے اپنے گھر پہنچ گئے جہاں اُنہیں دیکھنے کیلئے اُن کے عزیز و اقارب کی کافی تعداد موجود تھی۔
بری قرار دئے گئے شہریوں کی شناخت لطیف احمد وازہ،مرزا نثار حسین اور علی محمد بٹ ساکنان پائین شہر کے طور ہوئی ہے۔
راجستھان ہائی کورٹ نے تینوں کی رہائی عمل میں لاتے ہوئے کہا کہ اُن کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا ہے۔
لاجپت نگر دھماکہ 21مئی1996کو ہوا تھا جس میں 13شہری ہلاک ہوئے تھے۔
اس کے بعد سیملتی کے مقام پر بھی ایک دھماکہ ہوا تھا اور مذکورہ تینوں کو انہی دھماکہ کیسوں میں گرفتار کیا گیا تھا۔