لاجسٹک مینجمنٹ آپریشن سندور کی کامیابی کا فیصلہ کن عنصر تھا: راج ناتھ سنگھ

Towseef
2 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

وڈودرا//وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو کہا کہ مختلف ایجنسیوں کی طرف سے لاجسٹکس کا انتظام ہندوستانی مسلح افواج کی طرف سے مئی میں شروع کیے گئے آپریشن سندور کی کامیابی کا فیصلہ کن عنصر تھا، جس میں پہلگام حملے کے بعد پاکستان میں ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔سنگھ وڈودرا میں واقع گتی شکتی وشو ودیالیہ کے تیسرے کانووکیشن کی تقریب میں عملی طور پر طلبا اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر نے کہا کہ جس رفتار سے دنیا بدل رہی ہے وہ متاثر کن بھی ہے اور حیران کن بھی۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبہ بھی تبدیل ہو رہا ہے اور جنگ کے طریقوں میں بھی بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ آج کے دور میں جنگیں صرف بندوق اور گولی سے نہیں جیتی جاتیں بلکہ وقت کے ساتھ طے کی جاتی ہیں۔سنگھ نے زور دے کر کہا کہ لاجسٹکس کا انتظام میدان جنگ میں ملک کی قسمت کا فیصلہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فتح اور شکست کا فیصلہ رسد سے ہوتا ہے، اور آپریشن سندور کے دوران پوری دنیا نے اس کا مشاہدہ کیا تھا۔سنگھ نے کہا”آپریشن سندور کی کامیابی میںمختلف ایجنسیوں نے جس طرح سے ہماری مسلح افواج کو متحرک کرنے سے لے کر مطلوبہ مواد کو صحیح وقت پر صحیح جگہ پر پہنچانے تک لاجسٹک کا انتظام کیا وہ آپریشن کی کامیابی میں فیصلہ کن عنصر ثابت ہوا ہے،” ۔انہوں نے کہا کہ لاجسٹکس کو صرف سامان کی ترسیل کے عمل کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے بلکہ اسے حکمت عملی کے لحاظ سے ایک اہم شعبہ سمجھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہاجنگ کے دوران اگر اسلحے اور گولہ بارود صحیح وقت پر صحیح جگہ نہیں پہنچتے ہیں تو اس کا کوئی مطلب نہیں ہے، ہماری لاجسٹک مینجمنٹ جتنی مضبوط ہوگی، ہماری سرحدیں اتنی ہی مضبوط ہوں گی۔” ۔

Share This Article