سرینگر//ریاستی ویجی لنس آرگنائز یشن نے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیو لپمنٹ اتھارٹی کے ایک آفیسر کو رشوست ستانی کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ویجی لنس کی ایک ٹیم نے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیو لپمنٹ اتھارٹی (LAWDA)کے ایک سابق انسفورسمنٹ آفیسر شاہ سکندر خان ،جو کہ اس وقت جموں و کشمیر آرمڈ پولیس کی13بٹالین ہمہامہ میں ڈی ایس پی کے عہدے پر ہیں ،کے خلاف ویجی لنس میں ایف آئی آر زیر نمبر53/2015زیر دفعہ 5(1)(d) r/w 5(2) PCAct sec-120B RPCدرج ہے ۔مذکورہ آفیسر کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثہ اورسرکاری عہدے کا غلط استعمال کرنے پر بھی ویجی لنس کے پولیس سٹیشن میں 2ایف آئی آر درج ہیں ۔یہاں یہ بات قبل ذکر ہے کہ دسمبر2015میں ویجی لنس کی ایک چھاپہ مار ٹیم نے شاہ سکند خان کے گھر واقع راج باغ پر چھاپہ مارا اور وہاں پر تلاشی کے دوران کی جائیداد کے کاغذات اور دیگر متعلقہ دستاویزات ضبط کئے۔ مذکورہ سابق لائوڈا افسر پر اپنے دور میں غیر قانونی طور سے رقومات جمع کرنے اور رشوت ستانی کے کئی الزامات ہیں ۔(سی این ایس)