سرینگر//لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے وائس چیئرمین بشیر احمد بٹ کی ہدایت پر غیرقانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف انہدامی مہم میں بابہ ڈیمب میں ٹین شیڈ،ٹنگہ باغ نو پورہ میں زیر تعمیر ایک منزلہ رہائشی مکان ، پوہلو برین میں تجاوزات ، ڈل علاقے میں ایک نو تعمیر شدہ ہٹ اورفورشور روڈ پر کئی تجاوزات کو منہدم کیا۔خلاف ورزی کرنے والوں کو متنبہ کیا گیا کہ کووڈ 19 لاک ڈاؤن میں کسی قسم کی تعمیر نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ ونگ ایل ڈی اے کے دائرہ اختیار میں اپنے انہدام کی مہم کو جاری رکھے گی اور غیر قانونی تعمیرات کو زمین بوس کردیا جائے گا۔