لائوڈاکی انہدامی مہم جاری

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر// لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیو لپمنٹ اتھارٹی  نے ڈل جھیل اور اس کے گرد ونواح میں ناجائز تجاوزات ہٹانے کی مہم کوجاری رکھتے ہوئے کل 5ڈھانچے منہدم  کئے ۔لائوڈا انفورسمنٹ ونگ نے دنپورہ ،برین ،اشبر،لام ،چندپورہ اور لال بازار میں غیر قانونی طور تعمیر کئے جارہے 5ڈھانچوں کو منہدم کیا۔ لاوڈا کے انفورسمنٹ آفیسرنے ڈل اور نگین جھیلوں کے گرد و نواح میں غیر قانونی طور ڈھانچے تعمیر کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی کوئی بھی تعمیراتی کام ہاتھ میںنہ لیں ۔انہوںنے  ٹپر اور لوڈ کیئر مالکا ن کو متنبہ کیا کہ ڈل اور نگین جھیلوں کے ممنوع علاقوں میں تعمیراتی مواد نہ لے جائیں۔انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *