عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//قیموہ کولگام کی نئی بستی میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی، دوسرا زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک اسکوٹی JK18B-3020اور ٹاٹا موبائیل لوڈ کرئیر کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں اسکوٹی سوارعبد الغنی داماد محمد جبار میر ساکنہ ہروت ڈی ایچ پورہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ محمد ایوب ملک بوگام کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں ابتدائی طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا اور مزید علاج کیلئے جی ایم سی اننت ناگ ریفر کیا گیا۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ادھرسونمرگ سے کرگل جارہی ایک سنٹرو کار کور زیر نمبر 9929/JK02GB کو رانگہ موڈ زوجیلا کے نزدیک اس وقت حادثہ پیش آیا جب ایک کھڑی ٹرالہ کے ساتھ وہ ٹکرائی۔زخمیوں کو فوری طور پر سونمرگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے تین زخمیوں کو مزید علاج کے لئے سکمز صورہ منتقل کیا گیا ۔سونمرگ پولیس نے حادثے سے متعلق کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔ زخمیوں کی شناخت منظور حسین بلتی ولد صادق علی بلتی ۔شبیر حسین ولد حسین علی بلتی صادقہ بانو ذوجہ منظور حسین مسرت زارہ دختر منظور حسین فریدہ بانو دختر محمد حسین ساکن کرگل کے طور پر ہوئی ہے۔