جموں//گورنر این این ووہر ا نے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر کراس فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے تلف ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ گورنر نے شہریوں کے متاثرہ کنبوں اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور ان واقعات میں ہوئے زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔