Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

قیلولہ دماغ کو سکڑنے اور ڈیمنشیا سے محفوظ رکھتا ہے کیا مصنوعی مٹھاس شَکر کا صحتمند متبادل ہوسکتی ہے؟

Towseef
Last updated: June 26, 2023 3:31 am
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

ویب ڈیسک

دن بھر مسلسل کام کے دوران اگر کچھ دیر قیلولہ لےلیا جائے تو نہ صرف آپ کا موڈ بہتر ہوسکتا ہے بلکہ یہ عمل آپ کے دماغ پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام کی روح سے قیلولہ کے بیشتر فوائد ہیں اور یہ عمل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ ؓ کا معمول رہا ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی حکمت بیان کرتے ہوئے فرمایا: دن کے سونے کے ذریعے رات کی عبادت پر قوت حاصل کرو۔ (شعب الایمان للبیہقی) نیز دوپہر کو سونا عقل کی زیادتی اور کھانے کے ہضم کا باعث بھی ہے۔

تاہم اب برطانوی محققین نے حالیہ تحقیق سے یہ بات ثابت کی ہے کہ دن بھر کام کے دوران صرف 1 گھنٹے سے بھی کم وقت کے لئے قیلولہ (مختصر دورانیے کی نیند) لےلیا جائے تو یہ دماغ کو عمر کے ساتھ ساتھ سکڑنے سے محفوظ رکھتا ہے اور قبل از وقت بڑھاپے سے بھی بچاتا ہے۔

سلیپ ہیلتھ جریدے میں شائع ہونے والے تحقیق کے نتائج کے مطابق محققین نے اپنی تحقیق کے دوران مشاہدہ کیا کہ مختصر دورانیے کی نیند لینے والوں کا دماغ قیلولہ نہ لینے والوں کے مقابلے 15 کیوبک سینٹی میٹر (0.9 کیوبک انچ) بڑا ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان میں بڑھاپا 3 سے 6 سال تاخیر سے آتا ہے۔

اس تحقیقی مطالعے میں شرکاء کے دماغ کا کل سائز تقریباً 1,480 کیوبک سینٹی میٹر تک تھا۔محققین نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کے لئے دن میں سونا مشکل ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق قیلولہ کے صرف دماغ پر ہی نہیں بلکہ اس کے صحت پر بھی دیگر کئی مثبت نتائج مرتب ہوتے ہیں۔ بعض افراد کو یہ ورزش کے مقابلے زیادہ تیزی سے وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔محققین کے مطابق بھرپور نیند لینا دماغی صحت کے لئے بےحد ضروری ہے، کیونکہ کم نیند لینے سے بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ ڈیمنشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔محققین کے مطابق، کم نیند وقت کے ساتھ دماغ کو نقصان پہنچاتی ہے اور دماغی خلیات کے درمیان روابط کو متاثر کر کے سوزش پیدا کردیتی ہے۔ جبکہ باقاعدگی سے قیلولہ لینے سے نیوروڈیجنریشن (neurodegeneration) سے بچا جاسکتا ہے۔

محققین نے دن میں طویل دورانیے کی نیند سے گریز کرنے اور مختصر دورانیے کی نیند پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طویل دورانیے کی نیند انسان کو سست بنا دیتی ہے۔
شَکر کی جگہ مصنوعی مٹھاس کا استعمال حالیہ برسوں میں تیزی سے بڑھا ہے لیکن اس سے متعلق بحث جاری ہے کہ کیا مصنوعی مٹھاس شَکر سے زیادہ نقصان دہ ہے یا نہیں؟

مصنوعی مٹھاس وہ مرکب ہے جسے کسی بھی شے کو میٹھا کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس میں شَکر کی طرح کیلوریز نہیں ہوتیں۔
آنتوں پر منفی اثرات:مصنوعی مٹھاس ہماری آنتوں میں موجود جرثومے کی حیئت کو تبدیل کرسکتی ہے جس سے موٹاپے کا امکان ہوتا ہے۔
ذیابطیس ٹائپ ٹو کا خطرہ:مصنوعی مٹھاس سے ٹائپ ٹو ذیابطیس کا امکان بڑھ جاتا ہے، ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ ڈائٹ سوڈا پینے والے موٹے افراد کو ذیابیطس ٹائپ ٹو ہوگیا تھا، کیونکہ اس میں مصنوعی مٹھاس ڈالی جاتی ہے۔

تیزابیت میں اضافہ:مصنوعی مٹھاس سے جسم میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے جس سے ہڈیاں کمزور ہونے، جوڑ دکھنے اور گردے کی خرابی تک معاملہ بگڑ سکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہم جب چاہیں شہداء کو یاد کر سکتے ہیں،ہم پر کوئی پابندی نہیں چلے گی:وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ
برصغیر
صفاپورہ میں خاتون کے مبینہ قتل پر احتجاجی مظاہرہ
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے زائد از 6 ہزار یاتریوں کا تیرہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ سمیت حکمران جماعت کے معتدد لیڈران کی مزارِ شہداء پر حاضری
برصغیر

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

بغیر ِڈرائیور کار اور ڈرون کےلیے مکھیوں پر انٹینا نصب | کرتب دکھانے والادنیا کا پہلا انسان بردار ڈرون ایجاد رفتار ِ ٹیکنالوجی

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

انفلوئنزا کی روک تھام صحت عامہ کے لئے ایک چیلنج | فلو ایک انتہائی منتقل ہونے والا وائرل انفیکشن ہے ِ صحت و طب

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

تمباکو نوشی ،پھیپھڑوںکے سرطان کی اہم وجہ! | سرطان کا ابتدائی عمل خاموشی سے پنپ جاتا ہے غور طلب

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?