Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

قیدیوں کے حقوق… احترام لازم!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 8, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
وادی کے اندر گزشتہ چار ماہ سے جاری ایجی ٹیشن کے دوران حکومت نے صورتحال کو قابو کرنے کی غرض سے جو کاروائیاں کی ہیں اور، جنہیں سیاسی و سماجی اور قانونی حلقوں میں ناپسندیدہ نگاہوں سے دیکھا جا رہا ہے، میں بھاری پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ انتہائی اہم ہے۔ وادی کے طول و عرض میں شاید ہی کوئی ایسا مقام ہو جہاں جلسے جلوسوں اور احتجاجوں میں شرکت کرنے پاداش میں داروگیر کا سلسلہ دراز نہ کیاگیا ہو، جبکہ پتھرائو کے الزام میں دھر لئے گئے نوجوانوں کو سرکاری زبان میں جنگجوئوں کے ہم پلہ قرار دینے میں کوئی کسر اُٹھائے نہیں رکھی جارہی ہے۔ بہر حال ایجی ٹیشنوں سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنا انتظامیہ کا کام ہوتا ہے ، لیکن جمہوریت میں ہر کام کی انجام دہی کیلئے قوانین، اصول اور ضوابط موجود ہیں اور جب ان مسلمہ قوانین اور ضوابط سے انحراف کرنے کی کوشش کی جائے تو اسکے منفی عواقب سامنے آنا ایک لازمی امر ہے۔ حالیہ ایجی ٹیشن کے دوران گرفتار شدگان کو ریاست کی مختلف جیلوں میں قید رکھا گیا ہے، جس میں سے کئی ایک حراستی قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بند ہیں۔ مزاحمتی خیمے کی جانب سے اکثر یہ الزام تراشیاں کی جارہی ہیں کہ جیلوں میں زیر حراست قیدیوں کے حقوق پامال کئے جارہے ہیں اور انہیں مختلف طریقوں سے تکلیفیں پہنچائی جارہی ہیں۔ اگر چہ حکومت کی جانب سے اس ضمن میں ابھی تک کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے لیکن یکم نومبر کو بارہمولہ سب جیل میں پیش آمدہ واقعات سے جیلوں کے اندر قیدیوں کی صورتحال کا اندازہ لگانا کچھ زیادہ مشکل بھی نہیں ہے۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک زیر سماعت قیدی کی طبیعت خراب ہو جانے پر ساتھی قیدیوں نے اسکے علاج و معالجہ کے انتظامات کروانے کیلئے زور دیا، جس کی جانب جیل حکام کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے، نتیجتاً قیدیوں نے برہم ہو کر جیل کے اندر احتجاجی مظاہرے کئے۔ رپورٹ کے مطابق جیل حکام نے صورتحال کو قابو کرنے کیلئے پولیس کی مدد طلب کی جس نے جیل کی چار دیواری کے اندر قدیوں کی مارپیٹ کرکے انہیں بیروکوںکے اندر واپس بند کر دیا۔ چنانچہ حکام کی اس حرکت ، جس میں متعدد قیدی زخمی ہوئے، کے خلاف قیدیوں نے کئی روز تک بطور احتجاج بھوک ہڑتال کر دی۔ ایک عام بات، جو اکثر فراموش کر دی جاتی ہے ، وہ یہ ہے کہ جیل کے اندر قیدی خواہ زیر حراست ہوں یا سزا یافتہ اپنے بنیادی حقوق سے محروم نہیں ہوتے بلکہ انہیں آزادیٔ نقل و حرکت کے ماسوا وہ تمام حقوق میسر رہتے ہیں، جنکے عام لوگ حقدار ہوتے ہیں، لہٰذا اس اعتبار سے اگر قید و بند کی صورت میں کوئی شخص صحت کے مسائل سے دو چار ہو جاتا ہے تو سے بروقت طبی امداد فراہم کرنا جیل حکام کی ذمہ داری بنتی ہے اور اس سے کسی بھی قسم کا انکار قیدیوں کے بنیادی حقوق کی پامالی سے مختلف نہیں ، جو دنیا کے کسی بھی تسلیم شدہ قانون میں قابل قبول نہیں ہوسکتا۔تاریخی اعتبار سے جیلوں کے اندر قیدیوں کی مارپیٹ کرنا سامراجی اور آمرانہ حکومتوں کا طرز عمل رہا ہے لیکن جمہوری مملکتی انتظام میں ایسی کوئی گنجائش موجود نہیں  ۔ ریاست کے اندر جیلوں میں محبوس افراد کو عدالتوں میں وقت پر پیش نہ کئے جانے کے معاملات بھی آئے روز خبروں میں آتے رہتے ہیں،جس کی وجہ سے یہ قیدی بروقت سماعت سے محروم رہ جاتے ہیں اور یقینی طور پر یہ انصاف سے محرومی کے مترادف ہے۔ ان معاملات کے حوالے سے اکثر قیدیوں کی ہمراہی کیلئے حفاظتی عملہ کی قلت کو بطور دلیل پیش کیا جاتا ہے۔ حالانکہ یہ محکمہ پولیس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قیدیوں کو جیلوں سے عدالت لے جانے کیلئے جیل انتظامیہ کو بھر پور اور بر وقت تعاون فراہم کرے۔ اگر ایسا کرنے میں تاخیر ہوتی ہے تو اُسے جائز قرار نہیں دیا جاسکتا اور اگر مزاحمتی خیمہ اسے انتقام گیری سے تعبیر کرتا تو اسے بے جابھی نہیں کہا جاسکتا۔ حکومت کو اس ساری صورتحال کا جائزہ لیکر جیلوں کے اندر انتظامات کو بہتر بنانے میںپہل کرنی چاہئے تاکہ قید و بند کی صعوبتوں میں مبتلا شہریوں کے حقوق کی پامالی نظام کا حصہ نہ بنے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا مواد بر آمد، دو افراد گرفتار:پولیس
تازہ ترین
پونچھ کے جنگلاتی علاقوں میں سکیورٹی فورسسز کی جانب سے ملی ٹنسی مخالف آپریشن جاری
تازہ ترین
کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ شروع، 3سے4 ملی ٹینٹ موجود
تازہ ترین
اگلے چند روز کے دوران موسم گرم رہیگا | جموں وکشمیرمیں شدت کی گرمی پڑنے کا امکان
جموں

Related

اداریہ

! جنگ بندی کا بول بالارہے تو بہتر

May 21, 2025
اداریہ

طوفانی آندھی اور ژالہ باری | باغبانی شعبہ زبوں حالی کا شکار

May 20, 2025
اداریہ

پالی تھین پابندی کا کیا ہوا؟

May 19, 2025
اداریہ

نوجوانوں کو مایوسیوں سے نکالیں

May 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?