سرینگر//فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ برصغیر اور دنیا کا امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے اورا س مسئلے سے جڑے سبھی فریقین کو اس بات کو ذہن نشین کرنا ہوگا کہ عوامی رائے کا احترام کئے بغیر امن کی خواہش ایک عبث عمل ہے اور جموں کشمیر کے عوام کی رائے کو صر ف نظر کرکے پائدا رامن کی خواہش دیوانے کا خواب ہے ۔ شبیر شاہ نے کہا کہ بھارت روائتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے نہ صر ف اپنے لوگوں کا امن و چین برباد کررہا ہے بلکہ دنیا کے امن کو بھی غارت کررہا ہے ۔ بیان میں شبیر شاہ نے طلاب کے خلاف بیجا طاقت کے استعمال کو استعماری سوچ کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا گولی اور پیلٹ کا استعمال کرنے کے بجائے اس بات پر غور خوض کرنے کی ضرورت ہے کہ نئی نسل حکومتی طرز عمل، جارحانہ رویہ اور جبری قبضے کے خلاف کیوں اٹھ کھڑی ہے ۔