کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں چوتھی بار قہر انگیز ژالہ باری نے بھاری پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں کسانو ں کا سب کچھ لٹ گیا ۔اتوار کی شام کو رامحال کے ہفرڈہ ،تارت پورہ ،ہر ڈونہ ،کنیل،شہر کو ٹ ،امر گڑھ ،پچکوٹ ،شہر کو ٹ ،منزگام ،فلمرگ اورکرالہ پورہ کے ٹھنڈی پورہ ،بٹہ پورہ ،راوت پورہ ،سونتی پورہ ،گزریال ،لون ہرے اور وارسن علاقوں میں موسم نے اچانک کروٹ لی اور تیز آندھی کے ساتھ ساتھ زور دار بارشو ں کا سلسلہ شروع ہوا جو قریب 15منٹ تک جاری رہا ۔ان علاقو ں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ بارشو ں کے ساتھ ساتھ قہر انگیز اور خوف ناک ژالہ باری ہوئی جو 10منٹ تک جاری رہی اور اس تباہ کن ژالہ باری نے کھیت کھلیانو ں ،اخروٹ کی فصل کے علاوہ دیگر کھڑی فصلو ں کو تباہ کر دیا اور میوہ با غات کو شدید نقصان سے دو چار کیا ۔ان علاقو ںکے لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ چوتھی بار ان علاقوں میں ژالہ باری سے کسانو ں کا سب کچھ لٹ گیا۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ژالہ باری اس قدر خوف ناک تھی کہ لوگ اپنے ہی گھرو ں میں سہم کر رہ گئے ۔لوگو ں نے ان علاقوں کو نقصان کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ مال کی ایک ٹیم کو روانہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔