سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/13ویں پری ٹین، پری جونیئر، اور جونیئر نیشنل پینکاک سلات چیمپئن شپ 2025 کے لیے جموں و کشمیر پینکاک سلات ٹیم کی اسکریننگ جمعہ کے روزپولو گرائونڈ، سرینگر میں جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کی سکریننگ کمیٹی کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔قومی چمپئن شپ 26 سے 28 ستمبر 2025 تک کرناٹک کے کوپل میں منعقد ہونے والی ہے، جہاں جموں و کشمیر کے نوجوان کھلاڑی قومی سطح پر یونین ٹیریٹری کی نمائندگی کریں گے۔سکریننگ کے دوران، جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع کے کھلاڑیوں نے کمیٹی کے اراکین کے سامنے اپنی صلاحیتوں، نظم و ضبط اور لگن کا مظاہرہ کیا۔جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نے چنا ئوکے عمل میں اپنی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے، پینکاک سلات جیسے مارشل آرٹس کی پرورش اور فروغ کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، جو خطے کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور مشغولیت جاری رکھے ہوئے ہے۔