سرینگر// انصاف کو یقینی بنانے اور التوامیں پڑے معاملات کو باہمی افہام وتفہیم سے نمٹانے کے لئے آج وادی کے مختلف اضلاع میں قومی لوک عدالتوں کا انعقاد کیا گیا،جس میں سینکڑوں معاملات افہام و تفہیم سے نمٹائے گئے۔ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی کی طرف سے ہائی کورٹ کے احاطے میں ایک قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔جس دوران مختلف نوعیت کے 331معاملات کو اُٹھایا گیا جس دوران 18معاملات کو افہام وتفہیم سے نمٹایا گیا اور28,86,338روپے کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا۔لوک عدالت کے انعقاد کے لئے تین بنچوں کاقیام عمل میںلایا گیا تھا جن کا چیف جسٹس بدر دریز احمد،جسٹس محمد یعقوب میر،ایگزیکٹیو چیئرمین ایس ایل ایس اے کی ہدایت اوررہنمائی اورخصوصی طور جسٹس علی محمدماگرے چیئرمین جے اینڈ کے ،ایچ سی ایل ایس سی کی نگرانی میں انعقادکیا گیا۔سیکریٹری ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی نے مجموعی طور پر کارروائی کی نگرانی کی۔ضلع کورٹ کمپلیکس مومن آباد سرینگر میں پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سرینگر رشید علی ڈارکی صدارت میںایک قومی لوک عدالت کاانعقاد کیا گیا۔ جس کے تحت 6بنچوںکا قیام عمل میںلایا گیا ۔اس دوران 732معاملا ت کو اُٹھایا گیا جن میںسے 428معاملات کو موقعہ پر ہی افہام وتفہیم سے نمٹایا گیا ۔ان تمام معاملات کے سلسلے میں 65,06,832روپے کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا جو کہ صارفین کے دعوﺅں کے تحت پریزائیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن فورم میں نمٹایا گیا۔پرزائیڈنگآفیسرایم اے سی ٹی سرینگر نے 70,00,000روپے 13موٹر حادثات کے معاوضے کے طور پر اداکرنے کا فیصلہ کیا ۔اسی طرح بنک معاملات کے سلسلے میں 4,12,000روپے اورمختلف چالانوں کے تحت 58,800روپے کے جرمانے کی بھی ادائیگی کا حکم دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن فورم سرینگر کی طرف سے اولڈ سیکریٹریٹ سرینگرمیں کارروائی انجام دی گئی۔صدر ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن فورم سرینگر محمد اشرف ملک نے بینچ کی صدارت کی۔جبکہ ممبران دیبا اور طارق حسین قادری بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔لوک عدالت میں 50معاملات اُٹھائے گئے جن میں سے18معاملات باہمی طور حل کئے گئے جب کہ متاثرین کے حق میں 6506832روپے کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا۔ بارہمولہ میں پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج راکیش شکری کی صدارت میں قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا جس میں 15500معاملات کو زیر غور لا یا گیا ۔جن میں سے موقعہ پر ہی 14387معاملات کو نمٹایا گیا جس کے لئے متاثرین کو4700000کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا۔اننت ناگ میں مختلف نوعیت کے 870معاملات میں سے703معاملات کو باہمی تفہیم سے حل کیا گیا ۔ان میں سے ایم اے سی ٹی کے ایک معاملے کے حل تحت 305000روپے،دو بنک معاملات کے حل کے تحت210000روپے کی وصولی اوربجلی وٹریفک چالانوںکے تحت 125000روپے کے جرمانے کا فیصلہ کیا گیا۔مجموعی طورپر ضلع میں 640000روپے کی رقم سے معاملات کو افہام وتفیم سے نمٹایا گیا ۔کپوارہ میں 4عدالتی بنچوں کو قائم کیاگیا تھا جس کے تحت ضلع میں 200کیسوںکی شنوائی عمل میںلائی گئی جن میں سے 55معاملات کو افہام وتفیم سے نپٹایا گیا ۔جس دوران پری لٹیگیشن 617424روپے بطور سیٹلمنٹ وصول کئے گئے۔زیر التوا¿ معاملات کے سلسلے میں 193معاملات کو زیر غور لایا گیا جن میں سے 163معاملات کو افہام وتفہیم سے نپٹایا گیا ۔اس ضمن میں 4138300روپے بطور سیٹلمنٹ وصول کئے گئے۔کُل معاملات کی سنوائی کے دوران 393معاملات میں سے 218معاملات حل کئے گئے ۔جس دوران 4755724لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔گاندربل سے نمائندے ا رشاد احمد نے اطلاع دی ہے کہ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے زیر اہتمام گاندربل میں نیشنل لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گاندربل جو لیگل سروسز اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں کی سربراہی میں دو بینچ قائم کئے گئے تھے جبکہ جوڈیشل منصف منصور احمد لون بھی دن بھر موجود رہے۔ اس موقع پر مختلف نوعیت کے 584 مقدمات زیر سماعت لائے گئے تھے جن میں سے 443 مقدمے دونوں فریقین کے درمیان افہام وتفہیم سے حل کئے گئے جبکہ بنک قرضہ بقایات ،ٹریفک چالان،بجلی فیس بقایات معاملات میں تصفیہ کے تحت 14 لاکھ 9 ہزار 9 سو روپے وصول کئے گئے۔