جموں//ڈوگرہ صدر سبھا نے اترپردیش ،اتراکھنڈ ،گوااورمنی پور ریاستوں میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی قیادت کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے خبردار کیاہے کہ وہ ملک کے مفادکے راستے سے نہ ہٹیں ۔ڈوگرہ صدر سبھا کے سرپرست گل چین سنگھ چاڑک نے تشویش ظاہرکی کہ جموں وکشمیر کے 72,496 سکوئیرکلومیٹر علاقہ پر بیرونی ممالک نے غیرقانونی طورپرقبضہ کرلیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصرکے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے لیکن ہماری قومی قیادت غیرقانونی قبضے کوچھڑانے کیلئے اقدامات نہیں اٹھارہی ہے۔ انہوں نے قومی قیادت پر زوردیاکہ وہ ملک کے مفاد کے راستے سے نہ ہٹیں۔ اس دوران پریس کانفرنس میں پروفیسر نیل کنٹھ شرمانائب صدر ڈوگرہ صدرسبھا، پی ایس گپتا جنرل سیکریٹری ، جی اے خواجہ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری، کرنل ڈاکٹر وریندرساہی اورگھمبیردیوسنگھ چاڑک انچارج یوتھ ونگ بھی موجودتھے۔