یو این آئی
سرینگر//وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کو یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے اور چھوٹی گاڑیوں کو جموں سے سرینگر جانے کی اجازت ہے ۔ادھر وادی کو جموں صوبے کے ساتھ جوڑنے والے مغل روڈ اور مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے ۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی یک طرفہ نقل و حمل جاری ہے اور جمعرات کو چھوٹی گاڑیوں کو جموں سے سرینگر جانے کی اجازت تھی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی گاڑی کو سرینگر سے جموں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ لین ڈسپلین کا خیال رکھیں اور قومی شاہراہ پر غیر ضروری سفر کرنے سے پرہیز کریں۔حکام نے بتایا کہ مغل روڈ پر دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے اور دونوں سے طرف سے چھوٹی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سری نگر – لیہہ شاہراہ اور سنتھن روڈ پر بھی حسب ایڈوائزری ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے ۔