ایم ایم پرویز
رام بن//سری نگر جموں قومی شاہراہ ہفتہ کو ہلکی اور بھاری گاڑیوں کی دو طرفہ ٹریفک کے لئے کھلی رہی تاہم ٹریفک حکام نے مسافر گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ صرف دن کے وقت سری نگر جموں قومی شاہراہ پر سفر کو ترجیح دیں اور رام بن اور بانہال کے درمیان پتھرگرنے کے خدشے کے پیش نظر رات کے وقت سفر سے گریز کریں۔حکام نے بتایا کہ جموں سری نگر نیشنل ہائی وے-44 کھلا رہا لیکن ناشری کے درمیان سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے دلواس، مہر-کیفے ٹیریا، مگر کوٹ، ہنگنی، نچلانہ اور دیگر مقامات پر سطح کی خراب اور سنگل سڑک کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت سست رہی۔ رامبن میں ٹریفک حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز دیر شام تک سینکڑوں ہلکی اور بھاری گاڑیاں ناشری اور بانہال ٹنلوںکو عبور کر چکی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ قومی شاہراہ کھلا ہے اور گاڑیاں کشمیر اور جموں میں اپنی اپنی منزلوں کی طرف گامزن رہی ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف ٹریفک پولیس نیشنل ہائی وے رام بن روہت باسکوترا نے کہا کہ جموں سری نگر نیشنل ہائی وے دونوں طرف ٹریفک کے لئے کھلا ہے۔دریں اثنا، ٹریفک کنٹرول یونٹ رام بن کے حکام نے بتایا کہ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر دونوں طرف ٹریفک چل رہی ہے تاہم آفیسر موصوف نے مسافر گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ صرف دن کے وقت سری نگر جموں کے سفر کو ترجیح دیں ۔انہوں نے کہاکہ رام بن اور بانہال کے درمیان پتھر گرنے کے خدشے کے پیش نظر رات کے وقت سفر سے گریز کریں۔انہوں نے مسافروں کو مزید مشورہ دیا کہ وہ اتوار کی صبح ٹریفک کنٹرول یونٹ جموں، سری نگر اور رام بن سے سڑک کی حالت کی تصدیق کے بعد ہی جموں سرینگر شاہراہ پر سفر کریں۔