قومی شاہراہ پر ٹریفک سست رفتاری سے جاری ابر و آلود مطلع سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی

 محمد تسکین

 

بانہال// جمعہ کے دوپہر بعد سے بانہال کے علاقوں میں غیر متوقع طور مطلع اور موسم آبرو الود رہا اور گرمی کی شدت سے لوگوں کو کسی حد تک راحت ملی۔ جمعہ دوپہر بعد بارشوں کی ہلکی بوندیں بھی تپتی زمین کی طرف آئیں تاہم یہ سلسلہ باقاعدہ بارشوں میں تبدیل نہیں ہو سکا البتہ شام دیر تک بھی مطلع ابر و آلود ہی تھا۔ اس دوران جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت معمول کے مطابق جاری رہی اور کئی مقامات پر ٹریفک جامنگ اور ٹریفک سست آمدورفت کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ جمعہ کی صبح سے ہی شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کو دونوں طرف کے ٹریفک میں چلنے کی اجازت تھی اور مال بردار گاڑیوں بشمول ایندھن بردار ٹینکروں کو جموں سے وادی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت تھی اور یہ سلسلہ شام تک جاری تھا۔ انہوں نے کہا کہ رام بن اور بانہال کے درمیان شاہراہ کے خراب مقامات پر ٹریفک کی نقل وحرکت سست رو رہی اور ٹریفک منزلوں کی طرف بڑھتا رہا۔