عظمیٰ نیوزسروس
جموں//وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے جبکہ مال بر دار گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کی سہ 4بجے سے مال بر دار گاڑیوں کو قاضی گنڈ سے جموں جانے کی اجازت نہیں تھی۔ٹریفک حکام نے بدھ کو بتایاقومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے تاہم بڑی گاڑیوں (مال بر دار گاڑیوں) کو ا?ج وادی سے جموں جانے کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ بدھ کی سہہ 4 بجے سے مال بر دار گاڑیوں کو قاضی گنڈ سے جموں جانے کی اجازت نہیں تھی۔مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے اور اوور ٹیکنگ سے اجتناب کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی لیہہ – سری نگر شاہراہ پر ایڈوائزری کے مطابق ٹریفک رواں دواں ہے۔