عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ناساز گار موسمی صورتحال کے باوجود وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں ہے اور آج مال بر دار گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت تھی۔ٹریفک حکام نے بتایاقومی شاہراہ پر مسافر بردار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل جاری رہی تاہم بڑی گاڑیوں (مال بر دار گاڑیوں) کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت تھی۔انہوں نے مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے اور اوور ٹیکنگ کرنے سے احتراز کرنے کی تاکید کی گئی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی لیہہ – سری نگر شاہراہ پربھی گاڑیوں کی آمدورفت جاری تھی۔