رام بن /ایم ایم پرویز//ٹریفک پولیس قومی شاہراہ پر بدرمیان بانہال ،اودھمپور ٹریفک کو بحال کرنے میں ناکام رہی ہے۔ شاہراہ پر ٹریفک عملہ کی ناقص کارکردگی اور مسلسل اور باقاعدگی سے ٹریفک جام سے مسافروں اور ڈرائیوروں کو کافی پریشانیاں ہوتی ہیں۔مسافروں کا مبینہ الزام ہے کہ شاہراہ پر لوڈ کئیریروں اور بھاری ٹرکوں کے لئے یکطرفہ رول کو سختی سے لاگو نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہس ے شاہراہ پر ٹریفک جام لگتا ہے۔مسافروں کا مبینہ الزام ہے کہ ٹریفک اہلکار سبزیوں ، بھڑ وبکریوں سے دلی ہوئی ٹرکوں کو چند مصلحتوں کے تحت ہی چلنے کی اجازت دیتے ہیں۔ایک مسافر بردار گاڑی کے ایک ڈرائیور نے کہا کہ گُذشتہ 10سال سے اس نے شاہراہ پر ایسا برا حال نہیں دیکھا ہے۔اس نے کہا کہ ٹریفک پولیس شاہراہ پر ٹریفک کو باقاعدہ بنانے کی کوشش نہیں کر رہے ہیںبجائے اسکے وہ غیر قانونی طور سے رقومات حاصل کرتے ہیں۔ٹریفک پولیس کے اس رویہ سے مسافر کافی متاثر ہوتے ہیںاور شاہراہ پر ٹریفک پولیس کی تعیناتی پر سوال کھڑے کئے ہیں۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا ہے کہ ٹریفک پولیس اپنے فرائض انجام دینے کے بجائے ہفتہ وصولنے میں لگے ہیں، خاص کر ان لوڈ کئیریروں سے جو بیرون ریاستوں سے ہوتے ہیں، جسکی وجہ سے شاہراہ پر قانون کا رول قائم کرنا ایک خواب بن گیا ہے۔جب اس سلسلہ میں کشمیر عُظمیٰ کے نامہ نگار نے ایس ایس پی ٹریفک سے رابطہ کرنا چاہا تو انکا سیل فون سائیلنٹ موڈ پر تھا ۔