عظمیٰ نیوز سروس
اننت ناگ//اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی اننت ناگ کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ (ایف ایس ڈی) کی ایک ٹیم نے کل قاضی گنڈ میں قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ چھاپے قومی شاہراہ قاضی گنڈ پر مختلف برانڈ ناموں کے تحت جعلی/ملاوٹ شدہ زعفران کی فروخت سے متعلق موصول ہونے والی اطلاعات کے نتیجے میں مارے گئے۔ چھاپوں کے دوران محکمہ نے مشتبہ زعفران کو ضبط کیا جس کا تخمینہ 6 لاکھ روپے لگایا گیاہے۔چھاپوں کے دوران تقریباً 600 کلو گرام غیر معیاری اخروٹ کی گٹھلی بھی ضبط کی گئی ہے۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے فوڈ بزنس آپریٹرز کو خبردار کیا کہ وہ ایسے فراڈ پریکٹس سے باز آجائیں جو کہ ایکٹ کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔