یو این آئی
نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سکل سیل انیمیا کے خاتمے کا قومی مشن صحت عامہ میں جینیاتی عوارض سے نجات پانے اور مساوات اور احترام کو یقینی بنانے کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کرتا ہیمسٹر مودی نے یہ بات منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا کے ایک مضمون کو شیئر کرتے ہوئے کہی جو کہ ہندوستان کو سال 2047 تک سکل سیل بیماری سے نجات دلانے کے ہدف سے متعلق تاریخی پہل ہے۔درحقیقت نڈا نے سکل سیل کی بیماری کے بارے میں اپنا مضمون سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے پی ایم او انڈیا کے ہینڈل سے اس کا جواب دیتے ہوئے ایک مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے لیے ہندوستان کا قومی مشن صحت عامہ میں ایک نئے دور کا آغاز کر رہا ہے، جینیاتی امراض سے نمٹنے سے لے کر برابری اور احترام کو یقینی بنانے تک۔ مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے ایک مضمون لکھا ۔