عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ ٹاگود میں یوم جمہوریہ کے دن پر سکول میں لگے قومی ترنگے کو نکال کر پھینکنے کے الزام میں خاتون کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کے حکمنامے کے عین مطابق سبھی سرکاری سکولوں پر قومی ترنگا لگانے کی ہدایت جاری کی گئی تھی جبکہ علاقہ میں قایم سکول پر بھی سکول انتظامیہ نے قومی ترنگا لگایاتاہم اتوار کی صبح مقامی خاتون نے سکول میں ااکر ترنگے کو نکالا اور اسے پھینک دیاجسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔ چیف ایجوکیشن افسر نے بتایا کہ خاتون کاسکول انتظامیہ کے ساتھ زمینی تنازعہ چل رہاہے جسکے چلتے اس نے ایسی حرکت کی۔ معاملہ جونہی انتظامیہ کی نوٹس میں آیاتو انتظامیہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئےخاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات عمل میں لائی۔