بانڈی پورہ//7ماہ تک ٹال مٹول کرنے والے قوئل مقام بانڈی پورہ کے سکول منتظمین نے عدالتی ڈانٹ کھانے کے فورا بعد نویں جماعت کے طالب علم کو تعلیمی سند فراہم کی ۔تفصیلات کے مطابق حمیدہ بیگم دختر غلام محمد لون ساکنہ مگنی پورہ بانڈی پورہ حال سرینگر نے 25 ستمبر 2017 کو لوگ عدالت کے ڈسٹرک اینڈ سیشن جج ایس کے بھگت کی عدالت میں تحریری درخواست پیش کی کہ انہوں نے ہیڈماسٹر قوئل مقام کے پاس فروری 2017 میں بیٹے کی نویں جماعت کی اسناد واگزار کرنے کی درخواست کی تاکہ وہ دوسری جگہ پر اپنی تعلیم جاری رکھ سکے لیکن قوئل مقام سکول کے منتظمین نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسناد اجراء کرنے میں ٹال مٹول کرکے بیٹے کے تعلیمی سال کو ضائع کیا۔اسعرضی پر لوک عدالت کے دوران سماعت کے بعدبدھ کو پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ شیشن جج نے ہیڈماسٹر قوئل مقام بانڈی پورہ کے نام حکم جاری کیا ایک گھنٹے کے اندر اندر اسناد پہچائیں۔عدالت سے ڈانٹ کھانے کے بعدہیڈماسٹر قوئل مقام نے آدھے گھنٹے کے اندر اندرہی اسناد عدالت میں پیش کردیں۔ طالب کی ماں نے سیشن جج موصوف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سات مہنے کے طویل انتظار کے بعد اگرچہ اسناد تو حاصلِ ہوئے لیکن تعلیمی سال تو ضائع ہوا ۔