سرینگر//قمرواری سے خانیار تک 6 کلومیٹر لمبی سڑک کی حالت انتہائی خستہ اور ناکارہ ہوچکی ہے۔قمرواری سے خانیار چوک تک سڑک کی حالت انتہائی خستہ اور ناکارہ ہونے سے مقامی آبادی میں غم و غصہ اور ناراضگی پائی جارہی ہے۔جگہ جگہ بڑے بڑے گڈھے سڑک پر موجود ہیں۔قمرواری سیمنٹ پل کی حالت تو زیادہ ہی خستہ ہوچکی ہے بڑے بڑے کھڈ پڑنے کے ساتھ ساتھ دراڑیں بھی پڑچکی ہیں اس پل پر سے ہر چھوٹی بڑی سبھی گاڑیوں کو پل پر سے دس منٹ سے زیادہ وقت لگتا ہے کیو۔پل پر گاڑیوں کے آہستہ آہستہ چلنے کی وجہ سے 20 سے 25 منٹ تک جام لگ جاتا ہے۔قمرواری سے خانیار تک درجنوں علاقہ موجود ہیں ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی جو صبح شام اپنی اپنی مصروفیات کی وجہ اس شاہراہ پر سفر کرتے ہیں لیکن سڑک کی حالت انتہائی خستہ اور ناکارہ ہونے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔داندرکھا کے مقامی شہری محمد مظفر نے کہاکہ "میں پیشہ سے ڈرائیور ہوں اور اپنی ذاتی سومو گاڑی چلاتا ہوں صبح گھر سے نکل کر روزی روٹی کمانے کی خاطر نکلتا ہوں لیکن جب شام کو واپس گھر آتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ سمجھ میں نہیں آتا کہ سرکار اس سڑک کی مرمت اور میکڈیمازئیشن کیوں نہیں کرتی ہے ۔